Chat with Us Chat with us
ڈیجیٹل تعلیم: نظریہ اور عمل

ڈیجیٹل تعلیم: نظریہ اور عمل

پروفیسر ڈاکٹر سید حسن قاسم, ڈاکٹر ترانہ یزدانی۔

یہ کتاب تعلیم اور ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی2020 کے وژن سے ہم آہنگ ایک ایسے جدید تعلیمی نظام کی وضاحت پیش کرتی ہے جو روایتی اقدار، ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی کے ہدف 4 سے جڑا ہوا ہے۔ یہ کتاب ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس، لرننگ اینالیٹکس، ورچوئل و آگمینٹڈ ریئلٹی، مائیکرو و موبائل لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز، گیم بیسڈ لرننگ، گیمیفیکیشن، ڈیجیٹل و انٹرایکٹو کتب، فعال اور اشتراکی سیکھنے کے طریقوں پر مفصل روشنی ڈالتی ہے۔ ان موضوعات کے ذریعے قاری کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ کس طرح یہ ٹیکنالوجیز تعلیمی معیار کو بلند کرنے، تدریس کو مؤثر بنانے اور سیکھنے کے تجربے کو انفرادی و دلچسپ بنانے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ کتاب میں نظریاتی بنیادوں کے ساتھ ساتھ عملی اطلاق پر بھی زور دیا گیا ہے، اور آخر میں ڈیجیٹل آداب و اخلاق سے متعلق ابواب بھی شامل کیےگیےہیں جو آن لائن تعلیم میں اخلاقیات اور ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت کو واضح کرتےہیں۔ یہ کتاب اساتذہ، محققین، پالیسی سازوں اور تعلیم و ٹیکنالوجی سے وابستہ تمام افراد کے لیے نہایت مفید ہوگی، جو تعلیمی نظام میں نئی ٹیکنالوجیز کو مؤثر طریقے سے شامل کر کے طلبا کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر ترانہ یزدانی۔